ننکانہ صاحب،وزیر اعلیٰ پنجاب کی تشدد کے شکار نوجوان عرفان کے گھر آمد
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ننکانہ صاحب کے گاؤں مچھر والی پہنچ گئے
اور مبینہ تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانےوالے 13سال کے لڑکے کےخاندان سے
ہمدردی کا اظہارکیااورکہاکہ ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کے شکنجے سے
کوئی نہیں بچا سکےگا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف صبح کے وقت ننکانہ صاحب کے گاؤں مچھر والی
پہنچے،13سال کے عرفان کےخاندان سے ہمدردی کا اظہارکیااور مالی امداد کا چیک
دیا۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ زیادتی کرنےوالا کوئی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔
انہوں نےروایتی سنگ دلی پر پولیس کی سرزنش بھی کی اورکہاکہ پولیس افسروں کو
یہ احساس کیوں نہ ہوا کہ مضروب عرفان کی والدہ 10کلومیٹر کا سفر کر کے
تھانے پہنچیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ
خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے،اس موقع پر عرفان کی والدہ
نےوزیراعلیٰ کو واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔
وزیراعلیٰ نےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی
بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او
سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی کے ممبران فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچیں اورجب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائیں اسی علاقے میں رہیں۔