May 11, 2017 04:37 pm
views : 726
Location : KIBGE
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses
جامعہ کی ترقی کے لئے میں اپنی سوفیصد سے زائد کاوشیں صرف کروں گا،گورنرسندھ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور سندھ نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی جانب پیش قدمی
کے لئے تعلیم کو عام کرناہوگا جس کے لئے محض ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ
علم حاصل کرناہے کیونکہ علم ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔جامعہ کراچی نہ صرف
کراچی بلکہ پورے پاکستان کی پہچان ہے اور اس کے طلبہ ملک وقوم کا عظیم
اثاثہ ہے۔میرے دور میں جامعہ کراچی نہ صرف اپنی تعلیمی معیار بلکہ غیر
نصابی سرگرمیوں کی بدولت بھی جانی جاتی تھی۔
گورنر نے کہاجامعہ کراچی کے چانسلر کی حیثیت سے میں یقین دلاتاہوں کہ جامعہ
کی ترقی کے لئے میں اپنی سوفیصد سے زائد کاوشیں صرف کروں گا۔ضرورت اس امر
کی ہے کہ جامعات کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہمی اشتراک عمل
سے جامعات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔ان خیالات
کا اظہارانہوں نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایچ ای سی کی جانب سے
جامعہ کراچی میں تیسرے مرحلے کے لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کیا تقریب کا انعقاد جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ ا?ف
بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں کیاگیاتھا۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ میں نے تمام صوبائی جامعات کے چانسلر کی حیثیت سے
گورنرہاؤس میں وائس چانسلرز کے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ تمام
وائس چانسلرزاپنی جامعات کودرپیش مسائل اور دیگر معاملات کو زیر بحث لاسکیں
اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔وفاقی حکومت پر یہ ذمہ
داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جامعات کی فنڈنگ اورترقی کے لئے پالیسیاں مرتب
کرے۔
گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر نے کہا کہ جامعہ کراچی پاکستان کا
ایک اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی مرکز ہے ،جس کے فارغ التحصیل طلبہ دنیا بھر میں
اپنی قابلیت کی بناء پر پہچانے جاتے ہیں۔میرے لئے بحیثیت چانسلر اپنی
مادرعلمی آمد باعث اعزاز ہے اور آج مجھے 1970 ء کی دہائی کے وہ دن یا دآرہے
ہیں جب میں جامعہ کراچی کا طالب علم تھا۔