May 11, 2017 05:05 pm
views : 891
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- PMSS Dasht Arrival
کراچی ، پا کستان میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تیسر ے جہاز پی ایم ایس ایس دشت کی کراچی آمد
پاکستان میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں بنایا گیا تیسرا جہاز پا
کستان پہنچ گیا۔یہ جہا ز چین میں کمیشنڈ ہوا اور بلوچستان میں واقع دریا
دشت کے نام سے منصوب کیا گیا ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل پا کستان میر ی ٹائم
سیکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈ مرل جمیل اختر ،دیگر سینئر افسران ، جوانوں اور
ان کی فیملی نے جہاز کا استقبال کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل پا کستان میر ی ٹائم سیکیورٹی
ایجنسی رئیر ایڈ مرل جمیل اختر نے افسران اور جوانوں کی جہاز کے سفر کے
دوران پیشہ وارانہ مہارت کو خوب سراہا ۔ انہوں نے اس با ت پا زور دیا کہ
نارتھ بحیرہ عرب اور سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے پا کستان میر ی ٹائم
سیکیورٹی ایجنسی کا مظبوط ہونا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے اس با ت کا احساس
دلایا کے پا کستان گورنمنٹ نے میر ی ٹائم سیکیورٹی سے منصب چیلنجز سے بروقت
نمٹنے کے لئے اس ایک عظیم پر وجیکٹ کو شروع کیا ۔
انہوں نے گورنمنٹ آف پا کستان کا ان جہازوں کی تعمیر کے لئے کسیررقم
مہیاکرنے پر شکریہ اداکیا ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان میر ی ٹائم سیکیورٹی
ایجنسی کے نئے تعمیر ہونے والے جہاز سی پیک کے حوالے سے معاشی فوائد اور
موجودہ درکار سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جو ہمارے دشمنوں کی طر ح سے
مسلط کئے گئے ہیں بہت معاون ومددگار ثابت ہوں گے ۔
پا کستان میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ادارہ سمندری حدود میں قانون نافذ
کرنے کے ساتھ ساتھ پا کستان کی سمندری حدود کی حفاظت ، اسمگلنگ ، منشیات کی
روک تھام کی اہم ذمہ داریاں نبھارہا ہے ۔اس کے علاوہ اپنی سمندری حدود جو
کہ 840نارٹیکل مائلز تک محیط ہے اس میں ریکسیوآپر یشن کی ذمہ دارہان بخوبی
بنھا رہا ہے ۔اپنی پیشہ وارنہ مہارت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے پا کستان
میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ادارہ اپنے بیڑ ے میں مزید نئے جہازوں ،
تیز رفتار بوٹس اور ہوائی جہازوں کو شامل کررہا ہے۔
اس سال جنوری میں پاکستان میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑ ے میں شامل
ہونے والے دو نئے جہازوں جن کے نام پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول ہیں وہ
بھی صوبہ بلوچستان میں موجودہ دریاؤں کے نام سے منسوب کئے گئے تھے۔