May 11, 2017 05:49 pm
views : 696
Location : Dawood University of Engineering and Technology
Karachi- DG Rangers Sindh visits Dawood University.
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کاڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے ڈاؤ یونیورسٹی آف
ہیلتھ سائنس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر یو نیورسٹی انتظامیہ اور طلبا ء نے
ڈی جی رینجرز( سندھ ) میجر جنرل محمد سعید کا استقبال کیا ۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے
اپنے خطاب میں کہا کہ طب کا شعبہ نہایت مقدس رکھتاہے اور اس سے وابستہ
افراد کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔
ڈی جی رینجرز نے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی
صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے معاشر ے میں صحت مند انہ رجحانا ت کو
فروغ دیں تا کہ تعمیرسو چ اور صلا حیتیں پروان چڑ ھ سکیں ۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے
وائس چانسلر ، دیگر اعلیٰ شخصیا ت اور طلبہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔