اسلام آباد، عمران خان اپنے کرتوت چھپانے کے لئے وزیر اعظم کو بدنام کر رہے ہیں،دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کرتوت
چھپانے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے پر تُلے
ہوئے ہیں لیکن ہم ان کی اصلیت اور چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے کہ
یہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کی کا کوئی ریکاڈ نہیں
سیلاب زدگان کا پیسہ انتخابی مہم میں لگایا، 2008 تک ون سیٹر پارٹی کے پاس
اسلام آباد پر حملے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا،تلاشی کی رٹ لگانے والے اب
تلاشی دینے سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے شیر کے آگے بکری۔ ان کا کردار داغدار
ہے قوم کے سامنے بے نقاب کرینگے۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان جتنابھاگ سکتے ہیں بھاگ لیں ہم انہیں
چھوڑیں گے نہیں اور ان کے چہرے سے منافقت کا نقاب اتار کر ہی دم لیں گے۔