May 11, 2017 06:13 pm
views : 746
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Tallal Chaudry Media Talk
اسلام آباد،عمران خان سپریم کورٹ سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے نالائق بچہ اسکول سے ،طلال چوہدری
لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹ کی وجہ سے عدالتوں
میں لے کر آتے ہیں۔ عمران خان کے وکیل نے کل تسلیم کیا کہ وہ غیر ملکی فنڈز
لیتے ہیں۔ عمران خان اب عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ عمران خان جہاں کہیں گے ہم ان کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ 2018 سے
پہلے عمران خان کے سارے جرائم سامنے لائیں گے۔
طلال چوہدری نے کہاانہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ چھپانے کے لئے
دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہیں۔عمران خان اداروں کی تضحیک کرکے ان کو
متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان دشمنوں سے فنڈز لیتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے مزیدکہا کہ پانامہ
دستاویزات کیس میں عمران روزانہ عدالت لگنے سے پہلے پہنچے ہوتے تھے۔ عمران
خان اب نالائق بچے کی طرح عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب
ابھی تو آغاز ہے اورآپ بھاگ رہے ہیں اب تلاشی لینے والے کو تلاشی دینی پڑ
گئی ہے۔