May 12, 2017 02:40 pm
views : 631
Location : Different Areas
Peshawar- Jummah Security Arrangements
پشاور ,نماز جمعہ کےموقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پشاور میں نماز جمعہ کےموقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
شہر کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور
پشاور کی مساجدکے باہر پولیس کی نفری کی اضافی تعیناتی کی گئی ہےتاکہ کسی
بھی ناخوشگوار واقعہ کو قبل از وقت روکا جا سکے ،آج کرم ایجنسی کے بارڈر پر
ایک بارود سے بھری گاڑی بھی پکڑی گئی جس کی وجہ سے پشاور کی سیکورٹی بھی
سخت کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز
نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے،بارود سے بھری گاڑی افغانستان کے
صوبہ پکتیا سے پاکستانی علاقے کرم ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی
تھی،کرم ایجنسی کے بارڈر بوڑ پر لیوی اورایف سی کی فائرنگ سے گاڑی زوردار
دھماکے کے ساتھ تباہ ہو گئی،دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پاراچنار میں
داخل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
واضح رہے کہ پارا چنار کی مرکزی امام بارگاہ میں آج جشن ظہور امام مہدی
علیہ السلام کے حوالے سے بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے میں نامور
عالم دین علامہ جواد نقوی بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ بارود سے بھری گاڑی
پاراچنار پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔