May 12, 2017 02:46 pm
views : 541
Location : Different Mosques
Lahore- Shab e Barat Prayers
لاہور،شب برات مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی
ملک بھرکی طرح لاہور میں بھی شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
شب برات کے موقع پر لاہور شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے
مساجد اور قبرستانوں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
شب برات کی بابرکت رات میں عوام نے رب کائنات کے حضور سجدہ ریز ہو
کرمغفرت،درازی عمر،رزق حلال میں برکت، اعمال کی اصلاح، صحت و تندرستی اور
اس دار فانی سے رخصت ہونے والے اپنے پیاروں کے لئے دعائیں کیں۔
شہریوں کی جانب سے مساجد، گھروں اور دیگر مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا
گیا اورمحافل کا انعقاد کیا گیا،جہاں علماء کرام نے شب برات کی فضیلت بیان
کی اورنعت خوانوں نے نعت خوانی کی،شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ
خوانی کیلئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا اور قبروں پر گُل پاشی کی۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں شہریوں کو شب برات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی
شکایت کا سامنا رہا، شب برات کے حوالے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں
سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ القاری
اشفاق احمد اشرفی نے کہا کہ شب برات کی بڑی برکتیں ہیں ،اس رات عبادت کا
ثواب ستر ہزار راتوں میں کی عبادت کے برابر ہے۔
محمد امجد عطاری نے کہا کہ اس رات اللہ پاک بنی قلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے۔