May 12, 2017 02:57 pm
views : 597
Location : Quetta Garrision
Quetta- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Quetta Garrision
کوئٹہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چمن کے سی ایم ایچ اسپتال میں افغان
فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں مختلف
تنصیبات کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری میں مختلف کورسز میں
شریک افسران سے ملاقاتیں اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں طلبا سے خطاب
بھی کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی
صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
آرمی چیف نےسی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے چمن بارڈر پر
افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالوں سے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
کی۔
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےچمن میں سیکورٹی اہلکاروں پر افغان بارڈر فورسز نے
فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔