May 12, 2017 03:09 pm
views : 561
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل محمد
افضل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک ایکسپریس وے کے منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا 6 کلومیٹر طویل ایکسپریس
وے کی تعمیر کا منصوبہ عوام کوحقیقی معنوں میں سہولت دے گا۔اس منصوبے کی
تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔جدید انفراسٹرکچر معاشی ،
صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائے
گا۔منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں ملیں گی۔نہ صرف
قریبی آبادیوں کے رہائشیوں بلکہ لاہور آنے اورجانیوالی ٹریفک کے مسائل حل
ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاجدید ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر
میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔جہاں سڑک بنتی ہے وہاں نہ صرف روزگار کے مواقع
پیدا ہوتے ہیں بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ محکموں اوراداروں کے
ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔کمیٹی آئندہ چند روز میں
منصوبے پر عملد رآمد کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔منصوبے کی
مکمل فزبیلٹی رپورٹ جلد تیار کی جائے۔
چیف سیکرٹری ،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر
لاہورڈویڑن اورفرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔