مستونگ،مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ،اٹھارا افراد جاں بحق،کئی زخمی
مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ کے قریب مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے فاقلے کے قریب سڑک
کنارے پر دھماکا ہوا جس کی زد میں کئی گاڑیاںآ گئیں، دھماکے کے نتیجے میں
اٹھارہ افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے
رہنما مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل ہیں، جو مستونگ کے ایک مدرسے میں
دستار بندی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔