May 12, 2017 04:21 pm
views : 685
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Mishal Khan Case Hearing Report
اسلام آباد،مشال خان کے والد اور وکیل کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
مشعل خان کے وکیل سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس مشال خان
قتل کیس میں بہانوں سے کام لے رہی ہے، مشال خان کے قتل کی اصل ذمہ دار
یونیورسٹی انتظامیہ ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش
کیا جانا چاہئیے،انہوں نے کہا کہ مردان پولیس پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے۔
مشعل خان کے خلاف جلسوں کا این او سی پولیس کی جانب سے جاری کیا جا رہا
ہے، ایک ماہ ہو گیا اس معاملے کو لٹکایا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعل خان کے وکیل نے کہا کہ
مشعل خان قتل کیس میں طاقتور مافیا ملوث ہے، پولیس نے بھی واقعہ کی بروقت
رپورٹ درج نہیں کروائی جس سے یہ معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
مشعل خان کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جنگل کا
قانون نہیں بننے دیں گے لیکن حکومت کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کوئی
کارروائی نہیں کی گئی۔
مردان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد لاش کی بے حرمتی کیے جانے