سرگودھا،پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں جلسہ کرے گی
اکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں پنڈال سجائے گی، تحریک انصاف کے چیئرمین
عمران خا ن آج شام اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عا م سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سےاسپورٹس اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکورٹی کے
سخت انتظامات کئے گئے ہیں،1400پولیس اہلکار، ایس پی، ڈی ایس پی، 27تھانو ں
کے ایس ایچ او ز اور انسپکٹرز سیکورٹی کے فرائض سرانجا م دیں گے جبکہ ایلیٹ
فورس کی 14 گاڑیاں بھی اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔
اسٹیڈیم کے 3دروازوں سے مرد، 2 دروازوں سے خواتین جب کہ مر کز ی گیٹ سے
عمران خا ن اور دیگر قائدین داخل ہو ں گے جلسہ گاہ سے ملحقہ یونیورسٹی آ ف
سرگودھا میں آج چھٹی کااعلا ن کیا گیا ہے ۔