May 12, 2017 05:20 pm
views : 661
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 324 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 324پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےہانچویں روزجمعے کو کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس324پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 51750 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔