بیجنگ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں
جہاں 14 سے 15 مئی تک ہونے والی ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے
جبکہ وزیر اعظم گول میز کانفرنس کے دو اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کی چینی صدر سے اہم ملاقات ہوگی جس میں سی پیک کے
کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے
کے دوران ہینگ زو اور ہانگ کانگ بھی جائیں گے جہاں ان کی سرمایہ کاری
کانفرنس میں شرکت اور بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں ہیں،سرمایہ کاری کانفرنس میں
پاکستان سمیت 29 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔