May 12, 2017 08:40 pm
views : 675
Location : Different Places
Mastung- Road Side Bomb Blast Update
مستونگ،بم دھماکے کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق،35زخمی
مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہےجب کہ35 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے
کے قریب دھماکہ ہوا جس میں اب تک 25افراد جاں بحق جب کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ
عبدالغفور حیدری سمیت 35 افراد زخمی ہوئے دھماکے سے کئی گاڑیوں کوبھی
نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کردیا گیا ,جب کہ شدید
زخمیوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیاگیاہے، دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،پاکستان کے صدر،
وزیراعظم اورر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
سول اسپتال کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جمیعت علمائے اسلام کے رہنما جانان آغانے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر
مولانا فضل الرحمٰنکے دورہ بلوچستان کو منسوخ کیا گیا ہے،مستونگ دھماکے میں
افراد جاں بحق جبکہ سے ذیادہ زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال مستونگ اور کوئٹہ
میں طبی امداددی جا رہی ہے تاہم مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت خطرے سے
باہر ہے۔