اسلام آباد ، سابق صدر آصف علی زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات
سابق صدر آصف علی زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نےملک کی سیاسی صورتحال پر
مشاورت کی،جبکہ آئندہ انتخابات کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات
میں سینیٹررحمان ملک اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم بھی موجودتھے۔
سینیٹرسراج الحق نے انتخابی اصلاحات کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا آصف علی زرداری
کو پیش کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے
اصلاحات ناگزیر ہیں، عوام کے ووٹوں سے ہی حکومت وجود میں آئے گی اور اس
حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے انتخابی اصلاحات پر جماعت اسلامی کے پیش کردہ نکات کا بغور جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔