بیجنگ،چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے جو بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی صدرشی
جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے
بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، سی پیک
میں چین کی جانب سے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سرمایہ کاری کے
مثبت اثرات نظر آئیں گے، سرمایہ کاری ہوگی تو انڈسٹری لگے گی روزگارملے گا
اورسرمایہ کاری سے ترقی وخوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزرائے علیٰ کی موجودگی پاک چین کیساتھ تعلقات میں
قومی یکجہتی کا اظہارہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے
اورمسئلہ کشمیرپر چین ہمارے ساتھ ہے وہ بھی بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا
ہے۔