اسلام آ باد، پاکستان سی پیک کی تکمیل کیلیے پُرعزم ہے،وزیراعظم نوازشریف
وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات
ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ امور پر گفتگو بھی کی گئی ۔
دونوں رہنماوں کی ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر ہورہی ہے، جس میں اقتصادی راہداری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس میں شرکت کے لیے کئی سر براہان مملکت چین پہنچ
چکے ہیں ۔بیجنگ کے نیشنل کنویشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں 29 سربراہان
مملکت کے علاوہ سینکڑوں وفود شرکت کریں گے ۔
بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس 14 اور 15 مئی کو ہو گا۔ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ کا خواب ہے، جسے انھوں نے 3سال قبل پیش کیا تھا ۔