بیجنگ،وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترکی کے صدر جب طیب اردوان کی ملاقات
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی سدابہار دوست ہیں ۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزیداستحکام دینے کے لیے مختلف شعبوں میں
تعاون مزید بڑھایاجائے ۔
بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب نے وزیر اعظم نواز شر یف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محمد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکی نے آزمائش کی
ہر گھڑی میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے ۔
ملاقات میں پنجاب کے وزیراعلی محمدشہبازشریف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت خرم دستگیر بھی موجود تھے ۔