پشاور،حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ
جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور
شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر
حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا شفاف انتخابات نہیں ہونگے تو کورٹ جائینگے،شاور:
جیسے وقت گزرتا جائیں گا پارٹی بھی مضبوط ہوتی جائے گی ،پاکستان پر مغل
بادشاہ حکومت کررہا ہے، مغل بادشاہ قرضوں پر قرضے لے ریہاہے۔
آصف علی زرداری نے کہاصوبے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا ہے،پشاور: وفاقی
حکومت کی نظر میں اسلام آباد کو مضبوط کرنے سے ملک مضبوط ہوگا،شاور:تین
بارڈر حکومت سے نہیں سنبھالے جارہے۔ہمارے وقت میں سب کے ساتھ بہتر تعلقات
تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا مزیدکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔