چمن، فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے عارضی بے گھر متاثرین کے خیمہ بستی میں تقریب
چمن میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے عارضی بے گھر متاثرین کے خیمہ
بستی میں تقریب ہوئی۔ تقریب میں اعلی سول فوجی حکام قبائلی عمائدین سیاسی
ومذاہبی رہنما بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے
عارضی بے گھر متاثرین میں امداد کی تقسیم بھی کی گئی۔ سیکڑوں متاثرین میں
آئی جی ایف سی میجر ندیم انجم کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد کی رقوم تقسیم کی
گئی۔ متاثرین میں امدادی اشیاء بھی تقسیم، دال چاول گھی چینی اور دیگر
اشیاء شامل تھے۔
متاثرین کے خیمہ بستی میں ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم
کردیا گیا۔ کیمپ میں فوج اور ایف سی کے میل اور فی میل ڈاکٹروں سے بیگھر
افراد کی علاج معالجہ جاری ہے۔
کامنڈنٹ کرنل عثمان نے کہا عارضی بے گھر متاثرین جب تک کیمپ میں موجود ہے
امداد جاری رکھے گے، یف سی کی جانب سے متاثرین کی مفت علاج معالجہ اور
شہداء4 کے بچوں کو مفت تعیم دی جائے گی، چمن: سرحدوں پر حالات معمول پر آنے
کے ساتھ ہی عارضی بے گھر متاثرین کو واپس گھروں کو بھیجا جائے گا۔
ڈی سی قیصر ناصر نے کہا بے گھر متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھے سول اور عسکری
ادارے بھرپور مدد کری رہے گی،افغان حملے میں غیور سرحدی قبائل نے عظمت اور
حوصلے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ڈی سی قیصر ناصر نے مزید کہامتاثرین مطمیئن رہے افغان شیلنگ سے متاثرہ
گھروں کی تعمیر ومرمت بھی کریں گے، جنگ جیسے حالات میں قبائل کا جذبہ حب
الوطنی پر فخر ہے۔