گوادر، گنز پیشکان میں فائرنگ سے 9 مزدور جاں بحق
گوادر میں واقع گنزپیشکان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کردیا۔
بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گنز پیشکان میں نامعلوم افراد نے سڑک کی
تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو جاں بحق اور دو کو
زخمی کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی
ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت
تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔