May 14, 2017 02:05 pm
views : 614
Location : Local Place
Rawalpindi- Awami Muslim League Chief Sheikh Rasheed Ahmad Addresses
راولپنڈی، سربرا عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا تقریب سے خطاب
اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے
کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2 لیڈر ہیں ایک عمران اور دوسرا شیخ
رشید جبکہ پاکستان میں سیاست کے دو شہر ہیں ایک کراچی اور دوسرا
راولپنڈی،2017ء الیکشن کا سال ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مخالفین کو خوب
لتاڑاکہتے ہیں کہ 120دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں،پورایقین ہے جے آئی
ٹی میں ن لیگ کاجنازہ نکلے گا،حنیف عباسی پرمنشیات کا کیس ہے، انہوں نے کہا
کہ دنیا میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے،نوازشریف فوج کا
پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے جاسوسی کے الزام پاکستان کے7آدمی گرفتارکیے
مگر ان کو قونصلررسائی نہیں دی، سجن جندال پاکستان ایسے آتا ہے جیسے یہ
خالہ کا گھر ہے۔
اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک
کے ساتھ ہیں لیکن گوادر پورٹ بھی اہم ہے، سی پیک کی سڑکوں پرقطری یا پاناما
سموسے نہیں بیچنے، قطری حمام نہیں بنانا، لال حویلی ٹی اسٹال نہیں بنانا،
ماں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا
کہ مجھ پرآج تک کرپشن کاالزام نہیں لگا۔ کوئی کرپشن ثابت کردے توسیاست
چھوڑدوں گا۔
مدرز ڈے کے حوالے سے شیخ رشید نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے
کہا کہ ہر لمحہ ماں کی محبت کو محسوس کرتا ہوں اور اپنی ہرکامیابی کے بعد
ماں کے قدموں میں جاکر بیٹھتا تھا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداین اے 55 اور56 سے عمران خان کے ساتھ
ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں شیخ رشید نے حلقہ این اے
56 کی انتخابی مہم کا آغاز یونین کونسل 43 ڈھوک کھبہ سے کردیاہے،اس موقع
پر راولپنڈی کے حلقے این اے 56 میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ایم پی اے
پی پی 13عارف عباسی کوپی ٹی آئی ترجمان پارلیمانی پارٹی پنجاب اسمبلی
تعینات کیے جانے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، عوامی
ناشتہ کے پروگرام میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد
نے شرکت کی۔