May 14, 2017 02:10 pm
views : 746
Location : Shahrah-e- Faisal
Karachi- PSP Anees Qaim Khani Media Talk
کراچی،ایم کیو ایم یا وسیم اختر کے نہیں،کراچی کے میئر کے اختیارات مانگ رہے ہیں ،انیس قائم خانی
انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ عوام کی بنیادی سہولتوں کے لئے احتجاج کر
رہے ہیں،آج کراچی والے نکلیں گے اور اپنے حقوق کی خاطر وزیر اعلیٰ ہاؤس تک
مارچ کریں گے،آجکا دن کراچی والوں کا ہے،کراچی والے پر امن ملین مارچ کے
ذریعے پورے پاکستان کے لئے مثال قائم کریں گے ۔
انیس قائم خانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عوام سے ووٹ لئے اپنے حقوق کئے ان کے پاس نہیں جائیں تو کیا رمضان چھیپا کے پاس جائیں۔
شارع فیصل پر استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انیس قائم خانی
نے کہا کہاکہ ایم کیو ایم یا وسیم اختر کے نہیں کراچی کے میئرکیلیے
اختیارات مانگ رہا ہوں،حکومت کوہمارے مطالبات ماننے ہوں گے پورا کراچی
ہمارا ہے عوام کیلیے کوئی ریڈزون نہیں،اپنے بچوں کیلیے نکلیں گے،آج شام جب
لاکھوں لوگ نکلیں گے توان کوپتا لگ جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج ایف ٹی سی برج شارع فیصل سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144
نافذ ہے،پابندی پرسختی سے عمل کرایا جائے گا،اعجاز احمد خان کا کہنا تھا کہ
ریڈ زون میں جلسے،جلوس اور اجتماع کی ممانعت ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیہس قائم خانی نے کہا ہے کہ پورا کراچی ہمارا
ہے، کسی ریڈ زون کو نہیں مانتے، ایم کیو ایم یا وسیم اختر کے نہیں،کراچی کے
میئر کے اختیارات مانگ رہے ہیں ۔