May 14, 2017 03:47 pm
views : 640
Location : Lahore Bar
Lahore- Chief Justice Lahore High court Mansoor Ali Shah Addresses
لاہور،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا تقریب سے خطاب
جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی
شاہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں
گے
عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو مزید مضبوط کریں گے۔
مدرز ڈے کی مناسبت سے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماں کی محبت کو لفظوں
میں بیان نہیں کیا جاسکتا،آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں ۔
جوڈیشن کانفرنس میں ملکی غیر ملکی ججز اور جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ایک لاکھ تیس ہزار سے
زائد مقدمات التوا کا شکار ہے جبکہ ضلعی عدالتوں میں بارہ لاکھ سے زائد
مقدمات التوا کا شکار ہیں عدالتی نظام کو بہتر بنانے میں ذیادہ وقت نہیں
لگے گا ۔