نوشہروفیروز،گزشتہ روز گوادر میں قتل ہونے والے نو مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
گزشتہ روز گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9 مزدوروں
کی نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد آہوں اور سسکوں کے ساتھ تدفین کر دی گئی
ہے۔
گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9
مزدوروں کی نماز جنازہ نوشہرو فیروز کے گاؤں صدیق لاکھو میں ادا کی گئی۔
شہید افراد میں 3 سگے بھائی بھی شامل تھے،نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ضیاء لنجار سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مزدورں کی آہوں اور سسکوں کے ساتھ تدفین کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں
نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 10 افراد
کو شہید اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔