May 15, 2017 01:16 pm
views : 613
Location : Sindh Assembly
karachi- Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
ایم کیوایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن
نے پی ایس پی کی ریلی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملین میں تو
چھ صفر ہوتے ہیں لگتا ہے آجکل کوئی نیا قانون آیا ہے جس کے تحت دو یا تین
صفر سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے ۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران
خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کو ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ
مزاکرات بہت ہوگئے لیکن عوامی مسائل حل نہیں ہوئے ،سندھ حکومت کو اسمبلی
میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عوام سڑکوں پر بہت آگئے اب سیاست کا جواب سیاست سے دیا جائے گا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جیت
کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے تاہم مصباح اور یونس کو رٹائر منٹ سے پہلے ہی
نئے مصباح اور یونس تیار کرکے ٹیم کو دینے چاہیے۔