May 15, 2017 01:20 pm
views : 708
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 658 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،658پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس658پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ52409پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر344کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔