سہون شریف ، مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز
سہون میں مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات جام
خان شورو کے ہمراہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر 765
ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں برس
فروری میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد سے صوبائی حکومت
نے مزار پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں اور عرس پر آنے والے
زائرین کے لئے بھی بہترین انتظامات موجود ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا مزیدکہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے عرس کے اختتام تک مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔