پاکستان اور چین نے ریلوے ٹریک کے لئے فریم ورک معاہدےپر دستخط کر دیئے
پاکستان اور چین نے ریلوے ٹریک کے لئے فریم ورک معاہدےپر دستخط کر دیئے۔
پاکستان اور چین نے ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لئے فریم ورک معاہدےپر
دستخط کر دیئے ہیں۔معاہدے پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی ۔معاہدے کے تحت
مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن اور
وزارت ریلوے کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور چین نے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے لئے تجارتی سمجھوتے پر
بھی دستخط کئے ۔سمجھوتے کے تحت مین لائن ون ٹریک کا ابتدائی ڈیزائن تیار
کیا جائے گا۔جس کے ذریعے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں
مدد ملے گی۔
سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب سے قبل پاکستان اور چین کی ریلوے کی وزارتوں کے
حکام کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیاؤ پنگ
نے اپنے وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستان کا وفد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی
سربراہی میں مذاکرات میں شریک ہوا۔مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان
ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں کو حتمی شکل دی گئی۔