May 15, 2017 06:19 pm
views : 657
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 636 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 636پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس636پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 52387 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 402 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔