May 16, 2017 12:12 pm
views : 758
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 341 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،341پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس341پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ52046پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر323کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔