May 16, 2017 12:51 pm
views : 993
Location : Different Areas
Peshawar- Gola Ganda Demand increases
پشاور،گرمی کا توڑ،بچوں بڑوں سب کامن پسند،خوش ذائقہ ٹھنڈا ٹھارگولا گنڈا
گرمی کے ساتھ گولا گنڈا کا سیزن بھی آگیاہے،پشاور میں گرمی کی لہر دوڑ پڑی
تو بچوں کی تو عید ہی ہوگئی ٹھنڈے ٹھنڈے برف کے گولوں کے مزے لیتے ہوئے
چسکیاں لینے لگے۔بچوں کے ساتھ بڑے بھی بچپن کی یاد تازہ کرنے ٹھیلوں پر
پہنچ گئے۔
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کا پارہ ہائی ہے مگر بچوں کی مستیوں کا
سیزن تو ابھی آن ہوا ہے، برف کے یخ گولوں پر رنگین شربتوں کے ملاپ نے بچوں
کو اپنا گرویدہ ہی بنا لیاہے۔
شہر میں گولاگنڈے کے ٹھیلے لگنے کی دیر تھی کی بچہ پارٹی کے وارے نیارے ہوگئے جہاں سے بھی گزر ہو برف کے گولوں پر نظرٹکی رہتی ہے۔
آگ برساتی دھوپ میں کہیں کہیں بڑے بھی گولا گنڈا سے محضوظ ہوتے دیکھائی دے
رہے ہیں لیکن گولا گنڈا کھانے میں بڑے بھی بچوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ سال کے بارہ مہینے ایسی گرمی ہو اور انہیں گولا گنڈا کھانے کو ملتا رہے تو بھی کوئی پرواہ نہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے گولا گنڈافروخت کرنے والے
نوجوان نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے ہمارے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ
بچے ،بڑے سبھی مزے لے لے کر گولا گنڈاکھا رہے ہیں ۔
ایک بچے نے کہا کہ ٹھنڈا ٹھنڈا گولا گنڈا کھانے میں بہت مزا آتا ہے جبکہ ٹھڈ بھی محسوس کرتے ہیں۔