لاہور،شدید گرمی کے سبب روم کولرز کی مانگ میں اضافہ
لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جبکہ
گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب روم کولرز کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
روم کولرز کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی سطح پر روم کولرز تیار کرنے
والوں اور کمپنیوں نے بھی روم کولر کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔
عام طورپر گرمیوں کے آغاز سے ہی شہرمیں جگہ جگہ نئے روم کولر کی تیاری
اورپرانے روم کولر کی مرمت کے با زار سج جاتے ہیں جبکہ موسمی کاریگر بھی
میدان میں آجاتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئےروم کولر بنانےوالے کاریگر
محمد حنیف نے کہا کہ پرانے روم کولرز کی مرمت کر رہے ہیں ،جو لوگ نئے روم
کولرز نہیں خرید سکتے وہ مرمت کرارہے۔
ایک شہری محمدمعروف نے کہا کہ گرمی بہت ذیادہ ہے نئے کولرز مہنگے ہیں جبکہ
پرانے کولرز کی مرمت بھی عام آدمی کے بس کی بات نہیں،روم کولرز کا سامان
تیار کرنے والی کمپنیوں کو چاہیے کہ سامان کو سستا کرے تاکہ غریب عوام کو
اسکا فائدہ پہنچ سکے۔
کاریگر محمد شکیل نے کہا کہ مختلف قسم کے روم کولرزتیار کر رہے ہیں جبکہ
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسے خرید سکتے ہیں ۔