May 16, 2017 03:02 pm
views : 770
Location : Sindh Assembly
Karachi- Transport Minister Sindh Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی ،ایک دو دن میں ہڑتال ختم نہ ہوئی تو پورٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی،ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے ہے کہ
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب پورٹ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں ،چاہتے ہیں
کہ ٹرانسپورٹرز کا مسئلہ جلد حل ہو سکے ۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،چونکہ
معاملہ عدالت میں ہے اس لئے عدالت سے اوپر ہو کر کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتے
تاہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ معاملے کی جلد از جلد سماعت کی جائے ۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزیدکہا کہ اگر ایک دو دن میں ہڑتال ختم نہ ہوئی تو پورٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی۔