May 16, 2017 03:14 pm
views : 754
Location : Alibaba Group Headquarter
China- PM Nawaz Shairf visits Alibaba Group Headquarter
بیجنگ،وزیراعظم کا ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹرز کےدورے کے موقع پر خطا ب
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر
عمل پیرا ہے ۔عوام کو بااختیار اور معیشت کو مضبوط بنانا ہمارا ہدف ہے ۔
ہینگ ژومیں دنیا کی معروف ترین ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹرز
کا دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بہترین تعلقات
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔دوہزار تیرہ کے بعد اقتصادی صورتحال میں نمایا ں تبدیلی آئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں ای کامرس کسی بھی معیشت کے لئے انتہائی
اہمیت کی حامل ہےاور پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاروں کے لئے وسیع
مواقع ہیں۔
وزیراعظم محمد نوازشریف علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹرز پہنچے تو کمپنی کے
ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو کمپنی کی تاریخ
اور اس کے دائرہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے میوزیم کا بھی دورہ کیا اورکمپنی کی کارکردگی
اور ای کامرس کے شعبے میں کامیابیوں کو سراہا۔علی بابا گروپ کا ہیڈکوارٹر
زچین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہینگ ژومیں ہے۔
جیک ما نے 1999میں کمپنی قائم کی تھی جس کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن
کمپنیوں میں ہوتا ہے۔کمپنی کے ایگزیکٹو چیئر مین جیک ما نے کہا کہ علی بابا
گروپ اپنے قیام کے بعد سے اربوں ڈالر کا منافع کما رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن تجارت کے علاوہ کمپنی نے دیہی علاقوں میں اپنا
نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے۔کمپنی دیہی معیشت ،مائیکرو فنانس،مارکیٹنگ اور عوامی
بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کمپنی کے 33ہزار سٹیشنز کام کر رہے ہیں۔کمپنی
کے صارفین کی تعداد 2ارب ہے جبکہ کمپنی 10کروڑ لوگوں کو روزگار بھی فراہم
کر رہی ہے۔
جیک ما نےبتایاکہ مائیکرو فنانسنگ میں کمپنی کی وصولیوں کی شرح 99فیصد
ہے۔وزیراعظم نے کمپنی کی وصولیوں کی شرح کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان
میں ییلو کیب سکیم میں بھی وصولی کی شرح 94فیصد تھی۔
کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ ان کی کمپنی چین بھر میں روزانہ
اشیاءکے 6کروڑ پیکیج پہنچاتی ہے۔کمپنی ماؤنٹ ایورسٹ سمیت مشکل ترین مقامات
پر مصنوعات پہنچاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علی بابا گروپ کے خریدار 2سو ممالک سے زائد مقامات پر موجود ہیں۔