May 16, 2017 03:42 pm
views : 748
Location : Different Areas
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Visits Different Colleges
کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈی جے سائنس کالج کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کالجز کے دورے کے دوران کہا
ہے کہ وہ خوش ہیں کہ طلبہ نقل چھوڑ کر محنت سے امتحان دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ای سی ایچ ایس بوائز کالج اور ڈی جے سائنس کالج کا
دورہ کیا اور طالب علموں سے امتحان کی تیاری اور مسائل کے حوالے سے بات چیت
کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے طالب علموں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ آپ نقل چھوڑ کر محنت سے امتحان دے
رہے ہیں۔محنت سے پڑھنے کافائدہ آپ کو مستقبل میں ملے گا۔
انہوں نے طالبعلموں کو بتایا کہ انہوں نے بھی ڈی جے سائنس کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی جے سائنس کالج امتحانی مرکز پر
طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے پیپر کی تیاری اور درپیش مسائل کے حوالے سے
معلومات لی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امتحانی مراکز کا دورہ کرتا رہوں گا۔ نقل
کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز پر تعینات نگران ٹیمیں اپنا کردار ادا
کرتی رہیں۔ ایک جگہ یہ بھی کہا کہ نقل میں ملوث عناصر سے رعایت نہیں برتی
جائے گی، نقل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
آخر میں وزیراعلیٰ سندھ ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل آفس جاکر اپنے طالب
علمی کے دور کے پرنسپل کا نام بھی دیکھا۔ اس سے پہلے آج صبح وزیراعلیٰ سندھ
نے پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج، کشمیر روڈ کے امتحانی مرکز کا دورہ
بھی کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری سہیل
راجپوت،سیکریٹری یونیورسٹی و بورڈنویدشیخ، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
پروفیسر انعام اور دیگر موجود تھے۔