May 16, 2017 04:08 pm
views : 734
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair chairs Meeting
کراچی ،گورنر سندھ محمد زبیر کی زیرصدرات کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا اجلاس
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیرنے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی کہ رمضان
المبارک کے ایام میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز بالخصوص سحر و افطار کے
اوقات میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کی نے کہا کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے
درمیان باہمی رابطہ شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں معاہدہ نا گزیر ہے۔ گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا بجلی کی پیداوار اور فراہمی کی صورتحال
میں بہتری کے لئے کے الیکٹرک مزید اقدامات کرے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ
اسٹیشن سے مختص بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق سے بات کروں گا۔بجلی کی پیداوار
کے لئے آر این ایل جی کے استعمال پر بھی کے الیکٹرک توجہ دے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت دی کہ غیر اعلانیہ لوڈ
شیڈنگ اور زائد بلنگ کی جائزشکایات کو دور کیا جائے۔ جلاس میں فیصلہ کیا
گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے الیکٹرک کے گیس سے چلنے والے پلانٹس کو
درکار گیس فوری فراہم کرے گی ۔
اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امین راجپوت ، کے الیکٹرک کے چیف
ایگزیکٹیو آفیسر طیب ترین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔