May 16, 2017 05:23 pm
views : 660
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 574 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 574 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
574پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 51813 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 215 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔