بیجنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی بیجنگ میں صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ سے ملاقات
شہبازشریف نے صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے
دوران وزیراعلیٰ نے صدر ایگزم بینک کومنصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی
تصویری البم پیش کی۔اس موقع پر رعایتی نرخوں پر فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا سی پیک ون بیلٹ ون روڈ
منصوبے کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ون بیلٹ ون روڈ کے عظیم الشان منصوبے کے
اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔اورنج لائن میٹروٹرین پر تیزی سے
کام کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بعض مقامات پر تاخیر
ہوئی ہے۔لیکن عدالت سے اجازت ملتے ہی اس تاخیر کو پوراکرنے کی کوشش کریں
گے۔چین کی جانب سے ملنے والی ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کر استعمال کیا
جارہا ہے۔
صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ نے کہا پنجاب حکومت معیار ،رفتار
اورشفافیت کے اعتبار سے چین کے مالیاتی اداروں کے اعتمادپر پورا اتری ہے۔جس
کام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ہوتے ہیں ہمیں اطمینا ن اوراعتماد
ہوتا ہے۔
صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ نے مزید کہاشہبازشریف وقت پر کام مکمل
کرتے ہیں اوریہ انہوں نے ثابت بھی کیا ہے۔مستقبل میں بھی پنجاب کے ساتھ
مالیاتی تعاون جاری رکھیں گے۔