May 16, 2017 06:39 pm
views : 748
Location : Sindh Assembly
Karachi- Speaker Sindh Assembly Agha Siraj Durrani Media Talk
کراچی،وفاق سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی وفاق کے خلاف پھٹ پڑے کہتے ہیں سندھ حکومت نے کئی
معاملات پر قانون سازی کی ہے قرار دادیں پاس کی ہیں تاہم وفاق کی جانب سے
سندھ حکومت کی فائلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے،سندھ بھی
پاکستان کا حصہ ہے سندھ نے ہی پاکستان بنایا ہے وفاق سندھ کے معاملات پر
سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور سندھ والوں کی حوصلہ شکنی بند کرے۔
سندھ اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل ہونے کے موقع پر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج درانی نے کہا کہ آئندہ سال
الیکشن کا سال ہے جبکہ چند چھوٹی پارٹیا ں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے وہ
سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کر رہی ہیں ، عوام کو
سڑکوں پر لانے سے مسائل حل نہیں ہوتے،مزاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں ۔