ڈیرہ بگٹی،گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی
گرمیوں میں سورج کے تیو ر دیکھتے ہی ڈیرہ بگٹی میں واپڈا نا می جن بو تل سے با ہر آجاتا ہے۔
ڈیرہ بگٹی شہر اور گر د و نو اح کے علا قوں میں غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ نے
اہلیان ڈیرہ بگٹی کی زندگی اجیرن کر دی تو دوسری طرف زمینداروں کی فصلیں
پانی نہ ملنے کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
ایک طرف بجلی کے مسلسل تعطل کے با عث لو گو ں کا معا شی قتل کیا جا رہا ہے
جب کہ دوسری جانب گھر یلو زندگی اذیت نا ک ہو چکی ہے ،گر می و حبس کی وجہ
سے قیمتی جانوں کی ضائع ہو نے کا بھی اند یشہ بڑھ گیا ہے ،طلبا ء پڑ ھنے
اور امتحا نا ت کی تیا ری کیلئے اس دور جدید میں بھی مو م بتیوں و پر گزارہ
کر رہے ہیں جبکہ شہر کے آدھے سے زیا دہ ٹرانسفارمر خراب ہو نے کی وجہ سے
آدھا ڈیرہ بگٹی تا ریکی میں ڈوبا ہواہے۔
ٹیو ب ویلز بند ہو نے کی وجہ سے پا نی کا بحران بھی ڈیرہ بگٹی کے باقی
علاقوں کی طرح ٹاؤن ڈیرہ بگٹی میں سر اٹھا نے لگا اور جن لو گو ں کا روز گا
ر بجلی سے وابستہ ہےان کے گھر وں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں عوام ہر روز
اپنے عوامی نمائندوں کی راہ تکتے نظر آتے ہیں۔