May 16, 2017 08:18 pm
views : 636
Location : Pak China Friendship Centre
Islamabad-Information Minister Maryam Aurangzeb Addresses
اسلام آباد، عمران خان بغیرتحقیق کے الزامات لگانے میں ماہر ہیں، اداروں میں تصادم چاہتے ہیں،مریم اورنگ زیب
وفاقی وزیر اطلاعات برائےمملکت کا مخالفین کو غلط معلومات پر بیان بازی نہ
کرنے کا مشورہ، کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کا مقصد جھوٹ، سنسنی اور انتشار
پھیلانا ہے۔
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران
خان بغیر سوچے سمجھے بیانات دیتے ہیں، ان کے ترجمان بھی بغیر تحقیق افواہیں
پھیلاتے ہیں، طارق فاطمی کی پرانی تصویر ٹویٹ کر کے اداروں میں غلط فہمیاں
پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں شیریں مزاری اور نعیم الحق
کے طارق فاطمی کی وزیر اعظم کے ہمراہ چین میں موجودگی کے ٹویٹس پر وزیر
اطلاعات مریم اورنگزیب پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑیں۔ انہوں نے دونوں
کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کپتان پر بھی تنقید کی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ
تحریک انصاف کا مقصد جھوٹ، سنسنی اور انتشار پھیلانا ہے،کہ تحریک انصاف
پہلے ڈان لیکس رپورٹ کا پیرا اٹھارہ پڑھے، پھر اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے
کا مطالبہ کرے۔ لگانے میں ماہر ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیمی
اصلاحات کا اہم جزو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے، پیشہ وارانہ اور اعلیٰ
تعلیم کا فروغ وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے اور اسی وژن کے مطابق ہم ملک
میں اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے خواب کے مطابق انسانی وسائل بروئے کار
لائے بغیر ترقی ناممکن ہے اور کسی بھی کی منصوبے کی کامیابی کیلئے انسانی
وسائل اور نوجوان نسل پر سرمایہ کاری نہایت ضروری ہے، حکومت نے تعلیم کے
فروغ کے لئے بجٹ میں 3 ارب روپے کی گرانٹ رکھی ہے، فیسوں کی واپسی اور لیپ
ٹاپ اسکیم حکومت کے تعلیمی پروگرام کا حصہ ہیں، اسلام آباد کے 422 اسکولز
کو جدید ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب کا تمام تعلیمی
نظام ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، ملک میں پہلی بارسرکاری اسکولوں میں بھی
مونٹیسوری کلاسز کا اجرا حکومت کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ ایجوکیشن ایکسپو کے ذریعے طلبا کو تعلیم تک
رسائی کے مواقع حاصل ہوں گے کاش تحریک انصاف کے لوگ بھی اس طرح کی ایجوکیشن
ایکسپو میں آئیں لیکن ان کو دوسروں پر الزامات لگانے سے ہی فرصت نہیں ملتی
اور ان کے لیڈر عمران خان بھی بغیرتحقیق کے الزامات لگانے میں پیش پیش اور
ماہر ہیں، یہ لوگ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، ان کے ایک رہنما نے پرانی
تصویر پر ٹویٹ کیا جسے پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے ہٹادیا۔