May 17, 2017 01:04 pm
views : 692
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 124 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،124پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز بد ھ کو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس124پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ51689پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 354کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔