May 17, 2017 01:13 pm
views : 631
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Goods Transporters Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی مختلف ایسوسی ایشننز کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی مختلف ایسوسی ایشننز
کے وفد نے ملاقات کی،میئر کراچی وسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور ان کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا گڈز ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز
مسائل حل کریں گے۔ہڑتال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ،تمام مسائل کا حل
مذاکرات سے نکال جا سکتا ہے۔
محمد زبیر نے کہاہڑتال کے باعث کراچی پورٹ آپریشنز متاثرہور ہے ہیں ،معیشت
پر منفی اثر پڑر ہا ہے۔ہڑتال سے سرمایہ کاری کی صورتحال بھی متاثر ہوگی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلہ کا جلد کوئی مثبت حل نکال لیا جائے گا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی مختلف ایسوسی ایشننز کے وفد نے کہا ٹرانسپورٹرز کا
گورنر سندھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،مسائل سننے کے لئے بلانے کے لئے
گورنر سندھ کے مشکور ہیں۔شہر کے طے شدہ تینوں روٹس پر رات میں گڈز
ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت دی جائے۔