May 14, 2017 02:27 pm
views : 639
Location : Shahrah-e- Faisal
Karachi- PSP Million March Police Shelling on Protesters
کراچی،پاک سرزمین کا ملین مارچ،شاہراہ فیصل پر پولیس کی شیلنگ ، واٹر کینن کا استعمال، , انیس قائم خانی سمیت درجنوں گرفتار
پاک سرزمین کے ملین مارچ پر پر پولیس کی شیلنگ ، واٹر کینن کا استعمال، انیس قائم خانی سمیت درجنوں گرفتاررہنما گرفتار کر لئے گئے۔
پاک سر زمین پارٹی کی ریلی وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھ رہی تھی کہ پولیس
نے عائشہ بوانی کالج کے پاس مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی ، جبکہ
واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین پر پانی بھی پھینکا گیا، پانی کے باعث انیس
قائم خانی مکمل بھیگ گئے،انیس قائم خانی ، ڈاکٹر صغیر اور رضا ہارون سمیت
10افراد زیر حراست لے لئے گئے ہیں۔
پاک سر زمین پارٹی نے آج کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر
اعلیٰ ہاؤس پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا، انیس قائم خانی کی قیادت میں ریلی کا
آغاز ہوا ، ریلی نے شاہراہ فیصل سے آغاز کیااس دوران پیپلز پارٹی کے رہنماء
پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات کے لئے پہنچے ، دونوں پارٹیوں کے درمیان
مذاکرات کے 4دور ہوئے مگر چاروں بار مذاکرات ناکام ہوئے۔ مذاکرات کی ناکامی
کے بعد پی ایس پی نے اپنی ریلی کا آغاز کیا۔ ریلی کی شرکاء کو پولیس نے
عائشہ بوانی کالج کے پاس روک لیا۔ جس پر پی ایس پی کے کارکنوں اور پولیس کے
درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور
واٹر کینن کا استعمال کیا۔جبکہ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر پولیس
کی جانب سے پتھراو بھی کیا گیا ہے۔
ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم کے سبب میٹرو پل اور ائرپورٹ کی
جانب جانے والی گاڑیاں شدید ٹریفک جام میں پھنس گئیں جبکہ انتظامیہ کی جانب
سے تاحال مسافروں کو متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا۔