ہانگ کانگ:وزیراعظم سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ کی ملاقات
وزیر اعظم محمد نوا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان
تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ دونوں مختلف
شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔
ہانگ کانگ کےگورنمنٹ ہاوس میں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ سے
ملاقا ت میں وزیر اعظم نواز شر یف نے کہا کہ پاکستان اور کانگ کانگ کے
قریبی برادرانہ اور مضبوط کاروباری تعلقات ہیں۔ پاکستان میں ہانگ کانگ کی
کئی کمپنیوں کے مستقل دفاتر قا ئم ہیں ، جو پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے تاجر اپنی اشیاٗ گوادر کے راستے دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچا سکیں گے۔
محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسیاں سرمایہ
کاروں کو بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تاجر
سی پیک میں بھر پور حصہ لیں۔
لی چن یانگ نے وزیر اعظم نواز شر یف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان
اور ہانگ کانگ کے مضبوط تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ملک مختلف شعبوں میں
ایکدوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔