تیانجن، چین کے معروف صنعتی شہرتیانجن میں پنجاب کی طرف سے پہلی بزنس کانفرنس اورروڈ شو کا انعقاد
چین کے معروف صنعتی شہرتیانجن میں پنجاب کی طرف سے پہلی بزنس کانفرنس
اورروڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب چین صنعتی تعاون
روڈ شوکا افتتاح کیا۔چین بھر سے سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کے
نمائندوں نے شمولیت کی۔روڈ شو میں پاکستانی کمپنیوں اوراداروں کی طرف سے
مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے مختلف ا سٹالز کا دورہ
کیا۔وزیراعلیٰ نے ٹیوٹا کے اسٹال میں خصوصی دلچسپی لی۔روڈ شو میں چینی
فنکاروں نے پاکستانی میوزک اورنغمے پیش کیے۔
وزیراعلیٰ نے چینی گلوکاروں کیساتھ ملکرمیں بھی پاکستان ہوں ،تو بھی
پاکستان ہےکا ملی نغمہ گایا۔وزیراعلیٰ نے چینی اورپاکستانی فنکاروں
کی کلچرل پرفارمنس کو سراہا۔کانفرنس میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کے
حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے۔
چینی سرمایہ کار نے کہاپنجاب میں ہمیں اپنے منصوبوں کے اجراء اورتکمیل
کیلئے بہترین ماحول اورتعاون مہیا کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف بیرونی
سرمایہ کاروں کے مسائل کا حل اپنی نگرانی میں کراتے ہیں۔
کانفرنس سے پارٹی سیکرٹری میونسپل کمیٹی لی ہانگ ڑونگ نے بھی خطاب
کیا۔پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے بھی روڈ شومیں شرکت کی۔
مشاہد حسین نے وزیراعلیٰ کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے تیانجن میں منعقد کیا جانے والا یہ پہلا روڈ شو ہے۔