واشنگٹن ،پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی امریکی رکن کانگریس تھومس سوزی سے ملاقات
پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی رکن کانگریس تھومس سوزی سے ملاقات کی
ہے۔ تھومس سوزی امریکی پارلیمنٹ کی عالمی تعلقات اور انسداد اسلحہ کمیٹی
کی رکن ہیں۔
تھومس سوزی کا کہنا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کر
سکتا ہے۔ پاکستان اور امریکا مل کر افغانستان میں استحکام کے لیےکام کرسکتے
ہیں۔
ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور معاشی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
تھومس سوزی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل
تعریف ہیں۔پاکستان کی سلامتی سے متعلق ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے اور
پاکستان کے حالات میں مثبت تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔